12 اکتوبر، 2026، 9:06 AM

ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے لیے تیار

ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے لیے تیار

عراقچی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کے بحرانوں کے فوجی حل کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی مذاکرات پر زور

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور تہران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طریقہ کار پر اصرار اور سیاسی حل کو نظر انداز کرنے سے موجودہ صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے اور سیاسی حل کے حصول میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

News ID 1942049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha